• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’ ثائنہ‘‘ کا پہلا پوسٹر شدید تنقید کی زد میں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ʼثائنہ‘ کا پہلا پوسٹر شدید تنقید کی زد میں آگیا۔پرینیتی کی نئی آنے والی فلم’ ʼ ثائنہ‘بھارت کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال کی زندگی پر مبنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور 26 مارچ کو اسے ریلیز کیا جائےگا۔حال ہی میں جب ٹوئٹر پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئرکیا گیا تو اسے ناقدین کے ساتھ بیڈمنٹن کے شائقین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔دراصل پوسٹر میں ایک بنیادی غلطی کی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ شٹل کاک کو ہاتھ اوپر کرکے اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم بیڈمنٹن میں ایسا نہیں ہوتا بلکہ بیڈمنٹن کھلاڑی ہاتھ نیچے کرکے قدرے الگ طریقے سے شٹل کاک کو ہٹ کرتے ہیں اور اس طرح ٹینس کے کھلاڑی گیند کو ہٹ کرنے کے لیے یہ انداز اپناتے ہیں۔ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا سوال کیا ہے کہ یہ ثائنہنہیوال کی بائیوپک ہے یا ثانیہ مرزا کی؟ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوسٹربنانے والا شخص ٹینس کا شوقین ہے۔

تازہ ترین