• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسکلز یونیورسٹی اور پاک ترک اسکول کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسکلز یونیورسٹی اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اور کالجز گرلز کیمپس نے فرینڈز آف اِنوائرومنٹ کے تعاون سے درختوں کی شجرکاری مہم 2021کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں اسکول کی پرنسپل کے ساتھ اعلی عہدیداروں اور اسکول کی طالبات نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل اور وائس چانسلر نے ملکر پودا لگا کر شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا۔ بعد ازاں سکول کی طالبات اور اُساتزہ کرام نے پودے لگائے۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل اور این ایس یو دونوں ایک دوسرے سے متصل ہیں۔

تازہ ترین