• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بھارتی فلم’ کل ہو نہ ہو‘ کی ’جیا‘ مایوس کیوں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی چائلداسٹار، بلاک بسٹر فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں چھوٹی بچی ’جیا‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جھنک شکلا کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے سبب 25 سال کی عمر میں ہی ریٹائرڈ ہو گئی ہیں اور کمانے کا اُن کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

فلم ’کل ہو نہ ہو ‘ کی جیا اور بھارتی ٹی وی ڈرامہ ’کرشمہ کا کرشمہ‘ میں روبوٹ کا کردار ادا کر کے شائقین کو ہنسانے والی اداکارہ جھنک شکلا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ’ انہوں نے بچپن میں فلموں اور ڈراموں  میں بہت کام کیا ہے، اُن کے پاس بہت پروجیکٹ تھے مگر انہوں نے اداکاری سے تھوڑا بریک لینے کا سوچا اور 14 سے 15سال کی عمر میں اداکاری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔


جھَنک شکلا نے کہا کہ ’ اب اُن کے پاس کوئی پروجیکٹ نہیں اور نہ ہی وہ کوئی اداکاری کے ذریعے کچھ کما رہی ہیں، وہ خود کو 25 سال کی عمر میں ہی ریٹائیرڈ محسوس کر رہی ہیں۔‘

جھَنک شکلا نے انسٹا گرام پر بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹریو کے دوران  مزید کہا کہ ’اُن کے والدین کہتے ہیں کہ اُن کی ریٹائرڈمنٹ شروع ہو چکی ہے کیوں  کہ انہیں کام نہیں مل رہا ۔‘

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں جھَنک کا ماضی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ وہ اداکاری سے تنگ نہیں آئی تھیں انہوں نے بس تھوڑا بریک لیا تھا، بریک کے دوران انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔‘

جھنک شکلا نے مزید کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو سوچا کرتی تھیں کہ 24 سال کی عمر میں وہ اچھا خاصا کما رہی ہوں گی اور شادی کر کے اچھی اور منظم زندگی گزاریں گی، مگر اب وہ 25 کی ہیں اور کچھ بھی نہیں کما رہیں  مگر اُن کے والدین بہت اچھے ہیں اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔‘

تازہ ترین