• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شریف کا انتقال،ڈاکٹرپرویز محمود ودیگر کی تعزیت

نیوکاسل (پ ر) سابق صدر پی ٹی آئی کشمیر اٹلی ڈاکٹر امتیاز احمد کے ماموں چوہدری محمد شریف بھمبر سوکاسن میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان سوکاسن میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، مذہبی، سماجی، فوجی افسران، ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ نیوکاسل میں کشمیری کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری امداد علی، حاجی عبدالحکیم، راجہ ظفر اقبال، راجہ پروفیسر اختر، ممتاز احمد، چوہدری محمد اسلم، ملک ذوالفقار علی، ملک محمد یونس، سابق کونسلر چوہدری سجاول، ظفر اقبال چوہدری، راجہ پرویز اقبال، چوہدری آصف محمود، پیر حاجی جاوید اقبال، یعقوب مغل، چوہدری محمد فاضل، چوہدری امین، چوہدری ناصر، آصف قریشی، شاید قریشی، نمبردار عبدالجبار، بابو محمد مشتاق، چوہدری ارشد محمود، بیرسٹر کرامت، لارڈ میئر راجہ جاوید اقبال، قاری سعید احمد، مولانا بلال احسان، حافظ محمد صدیق نعیم سمیت متعدد شخصیات نے تعزیت کی ہے۔
تازہ ترین