• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں وین اور ٹرک کاتصادم،15افرادہلاک

سکرامنٹو ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی کاؤنٹی امپیریل میں وین اور ٹرک کے درمیان ہول ناک تصادم میں 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمر 20 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔ ہائی وے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے تھے ، جب کہ دیگر 3 اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک ایل سینٹرو کے قریب نارتھ روٹ 115 کی جانب گامزن تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 8 مسافروں کی گنجایش والی وین میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے ۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیققات کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین