• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آبدوز اسکینڈل، سابق فرانسیسی وزیراعظم بری، وزیردفاع کو 2سال قید کی سزا

پیرس ( اے ایف پی، رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) کراچی آبدوز اسکینڈل میں سابق فرانسیسی وزیراعظم بری، وزیر دفاع کو 2 سال کی معطل سزا سنائی دی گئی، فرانسوا لیوٹارڈ کو ایک لاکھ20ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ 

جمعرات کو فرانس کی ایک عدالت نے سابق فرانسیسی وزیرِ اعظم ایڈورڈ بلادور کو کراچی آبدوز کیس میں ’کمیشن‘ کے ذریعے پیسہ بنانے کے الزام سے بری کر دیا۔

بالادور پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990کی دہائی کے وسط میں پاکستان اور فرانس کے درمیان آگسٹا 90 بی کلاس آبدوزوں کے ایک معاہدے کے ذریعے رشوت کی رقم حاصل کی تھی،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ رقم 1995میں اپنی الیکشن مہم پر خرچ کی تھی تاہم وہ یہ الیکشن ہار گئے تھے۔

اس کیس میں ان کے 78سالہ سابق وزیرِ دفاع فرانسوا لیوٹارڈ کو اثاثوں کے بے جا استعمال میں ملوث ہونے پر دو سال کی معطل قید کی سزا سنائی گئی ہے،معطل سزا کا مطلب ہے کہ وہ مجرم پائے گئے ہیں مگر جیل نہیں جائیں گے،سابق وزیردفاع کو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ سال فرانس میں 6افراد کو 1990 کی دہائی میں پاکستان سے آبدوزوں کے معاہدے میں تقریباً 18 لاکھ پاؤنڈ رشوت لینے کے جرم میں 2سے 5برس قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

تازہ ترین