• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجران گلشن مارکیٹ دکانوں میں کیمرے لگائیں، ایس پی گلگشت

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ آفس میں ایس پی گلگشت ڈاکٹر رضا تنویر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی نے کہا کہ تاجروں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، مارکیٹ کی ہر دکان میں سی سی ٹی کیمرے لازمی لگائے جائیں اس موقع پر ڈی ایس پی امتیاز خان،ایس ایچ او نیوملتان طاہر عزیز اعوان،،ایس ایچ او شاہ رکن عالم چوہدری لیاقت علی موجود تھے۔انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر محمد الیاس ودیگرنے موبائل شاپ پر 75لاکھ روپے کی چوری دیگر تاجروں کے ساتھ ہونے والی چوری کی ڈکیتی کی وارداتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔تاجروں نے کہا کہ پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے فقیروں اور ہیجڑوں کے بھیس میں چوروں کا گروہ شام ہوتے ہی سرگرم ہوجاتا ہے۔
تازہ ترین