• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ بننے کے بعد راکھی ساونت ’سگھڑ خاتون‘ بن گئیں

بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ بننے کے بعد سگھڑ خاتون بن گئیں۔

راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ناصرف اپنے مداحوں کو اپنے گھر کا ٹور کروا رہی ہیں بلکہ اپنے گھر کے تمام کام بھی خود کرتی نظر آ رہی ہیں۔


ویڈیو میں راکھی ساونت پہلے کچن میں برتن دھوتی، اُس کے بعد کپڑے دھوتی اور پھر گھر کی صفائی کرتی نظر آرہی ہیں۔

گھر کا پوچا لگاتے ہوئے راکھی ساونت کہتی ہیں کہ ’یہاں کوئی پاوری نہیں ہورہی ہے بلکہ پوچا لگ رہا ہے۔‘

راکھی ساونت بگ باس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’بگ باس دیکھیں! میں اپنے گھر کے سارے کام خود کر رہی ہوں۔‘

بھارتی اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ سلمان خان نے کہا تھا کہ اپنے کام خود کرنے چاہیئیں۔‘

راکھی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں بگ باس کے گھر سے مکمل طور پر سگھڑ بن کر آئی ہوں۔‘

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں شائلیش سری واستاوا نامی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے حال ہی میں راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

دوسری جانب راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔

بگ باس 14 کے فائنل کے دوران بگ باس نے پانچوں ٹاپ کنٹسٹنٹ کو 14 لاکھ روپے کی آفر کی، آفر میں کہا گیا کہ جو کنٹسٹنٹ وہ 14 لاکھ روپے کی رقم تسلیم کرے گا وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجائے گا۔

اس کے لیے بگ باس نے ایک ٹاسک دیا تھا جس میں جو کنٹسٹنٹ پہلے بزر بجاتا تو 14 لاکھ کی رقم اُس کی ہوجاتی اور وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجاتا۔

اس ضمن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے سب سے پہلے بزر بجاکر 14 لاکھ روپے کی رقم وصول کی جس کے بعد وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوگئی تھیں۔

راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ 14 لاکھ کی اس رقم سے اپنی بیمار والدہ کا علاج کروائیں گی۔

تازہ ترین