• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں انتخابی اصلاحات ضروری ہیں،بیرسٹر امجد ملک

راچڈیل (ہارون مرزا) او پی ایف کے سابق چیئرمین اے پی ایل برطانیہ کے صدرامیگریشن قوانین کے ماہر ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمان سے رجوع کریں۔عمران خان کی تقریر چور مچائے شور کا واویلا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ الیکشن اصلاحات قومی ضرورت ہیں،ایک ممبر پارلیمان کروڑوں روپے خرچ کر کے پارلیمان میں پہلے ہی دن سچ نہیں بتاتا کہ الیکشن اخراجات قانون کے مطابق خرچ نہیں ہوئے ہیں،عمران خان اب اپنے ہی ممبران پارلیمنٹ کی ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کا واویلا مچا رہے ہیں ۔ سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کے وقت تاریخی خریدو فروخت کرنے والے دھاندلی دھاندلی کا شور مچاتے اچھے نہیں لگتے، پہلے ضمنی اور اب سینیٹ انتخابات جیسی کرنی ویسی بھرنی کا نتیجہ ہیں، غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے ۔
تازہ ترین