• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا، بارودی سرنگ دھماکے میں تارکین وطن ہلاک، پاکستانیوں سمیت متعدد زخمی

زگریب(اے ایف پی) کروشیا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تارکین وطن ہلاک اورپاکستانیوں سمیت متعدد زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب غیر قانونی تارکین وطن کا ایک گروپ بوسنیا کی سرحد کے قریب واقع سبورسکو کے قریب 1990کی جنگ کے بارودی سرنگ سے متاثرہ جنگل میں داخل ہوااس دھماکے میں ایک نوجوان دھماکہ خیز آلہ پر قدم رکھتے ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تارکین زخمی بھی ہوئے،پولیس نے حادثے کے فوراً بعد متاثرین کو تلاش کرلیا جبکہ جمعہ کو دیگر 10تارکین وطن ، جنہوں نے فوری طور پر حادثے کا مقام چھوڑ دیا تھا، کوایک گھنٹہ طویل تلاشی کے بعد اس علاقے سے ڈھونڈ نکالا،دھماکے سے متاثرہ افراد میں سے 4کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے،پولیس نے تارکین وطن کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اسپتال نے بتایا کہ زخمیوں میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین