• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کاخراب سیوریج سسٹم اورگندگی کے خلاف احتجاج

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی نے چوک حسن شاہ میں خراب سیوریج سسٹم ، کوڑا کرکٹ اور گندگی کے خلاف زون 150 میں راشد روڈ نالے والی پلی پر احتجا جی مظاہر ہ کیا۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹوٹی سٹرکیں اور گندگی سے بھرے ابلتے گٹر اور نالوں نے شہریوں کی زندگی اجبرن بنا دی ہے۔ حکومتی وزراءاور ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر کو صاف کرنے کی ڈیڈ لائن 15 جنوری تھی لیکن مارچ شروع ہوگیا ہے جبکہ شہر کے کوڑا دان گندگی کے پہاڑوں کے نیچے دب چکے ہیں، ۔احتجاج مظاہرے سے چوہدری محمود الاحد ، احمد سلمان بلوچ، جبران بٹ، شعیب مرزا،شیخ محمد اعجاز، حاجی مقصود، ملک نواز، فاروق ارشد، شاکر اقبال، ڈاکٹر اعجاز،مہر فضل جگا، طاہر آمین قریشی، رانا عبدالحمید، راشد مرزا سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔قائدین نے کہا کہ اگرمسئلہ حل نہ ہواتوواسا کے ہیڈ آفس کا گھیر ائو کرینگے۔
تازہ ترین