• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائزعیسیٰ نے ملک کو نہیں نظام کو بدبودار کہا،امان کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ عزت مآب جسٹس فائزعیسی نے پاکستان کو گٹر نہیں پاکستان کے نظام کو بدبودار کہا ہے جہاں عزت،جان،مال،شہری و انسانی حقوق کا احترام ہے اور نہ ہی تحفظ اگر یہ غلط ہے تو جنت سے کون بے وقوف نکلنا پسند کرے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بنگالی جنہوں نے پاکستان بنایا انہوں نے دُم دبا کر کان پکڑکر جان بچاکر اپنوں کے گہوارے سے دشمن کی گود میں جانا کیوں پسند کیا۔ بلوچستان کے تین ہزار لوگ جان سے گئے اور پندرہ ہزار اپنے گھروں سے کیوں غائب ہیں ۔کشمیر،سیاچین، کارگل کیوں نہ بچا سکے ہم جنت کے طوطے اور پاکستان بدعنوانی و بدانتظامی میں دنیا کے مقابلے میں سب سے آگے اور صفائی ستھرائی اور ماحولیات و سہولیات میں سب سے پیچھے ہے کیا یہی جنت ہے۔
تازہ ترین