• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کیخلاف چوتھا ٹیسٹ اننگز اور 25 رنز سے جیت کر بھارت آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ اننگز اور25رنز سے جیت لیا۔اور جون میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔سیریز میں جیت کے ساتھ بھارت نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ہفتے کو احمد آباد میں انگلش ٹیم دوسری اننگز میں135رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 205رنز بنائے تھے جواب میں بھارت نے365رنز بنائے تھے۔رشابھ پانٹ نے101رنز بنائے تھے انہیں میں آف دی میچ اور ایشوین کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد بھارت نے انگلینڈ کو آوٹ کلاس کردیا۔

تازہ ترین