• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے بیوی کو آگ لگادی ،مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے، تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں خاتون کو آگ لگاکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا ،پولیس کو محمد ابراہیم نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ہ) کو اسکے خاوند کاشف سہیل نے تیل چھڑک کر آگ لگا کر قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مدعی نے بتایاکہ وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم کاشف سہیل میری بیٹی کے کردار پر شک کرتا تھا۔فتح جنگ روڈپرٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122کے مطابق سیکٹرایف17کے قریب فتح جنگ روڈپرفیصل ٹاؤن کے باالمقابل ڈمپراورکارکے تصادم میں 38سالہ راحت گل ولد نوراگل سکنہ ہنگوجاں بحق اورعمرولدسلطان سکنہ فتح جنگ ،عمرگل ولدعظیم خان سکنہ پشاوراورتوقیربخش ولدغلام محمدسکنہ فتح جنگ زخمی ہوگئے ۔تھانہ آراے بازارکے علاقہ ٹینچ بھاٹہ آخری سٹاپ کے قریب 30سالہ نامعلوم شخص مردہ پایاگیا جوخواجہ سراکاروپ دھارے ہوئے تھا۔ پولیس کے مطابق وہ نشے کاعادی معلوم ہوتاہے ،پولیس نے اس کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادی ہے ۔
تازہ ترین