• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: حادثات اور فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

بلوچستان میں ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق ٹریفک کے 2 حادثات مستونگ کے علاقے دشت میں پیش آئے جن میں سے پہلے حادثے میں کار سڑک کنارے کھڑی خراب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح دشت میں ایک کار اور رکشے کے درمیان ہونے والے تصادم نے 1 خاتون کی جان لے لی اس واقعے میں بھی 3 افراد زخمی ہوئے۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور رضوان اور اس کا کمسن بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار دیگر 4 افراد زخمی ہوئے۔

کوئٹہ کے علاقے نواکلی میں ڈمپر کی ٹکر سے سائیکل سوار بچہ نجیب اللّٰہ جاں بحق ہو گیا۔


تربت کے علاقے سنگانی سر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

گوادر کی تحصیل جیوانی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین