• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی غیر یقینی کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا یا نہیں، آئی سی سی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ آئی سی سی کے سی ای او مانو سواہنی کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کی چیزیں پلان کے مطابق نہ ہو پائیں۔ غیر یقینی صورتحال اب بھی موجود ہے، ہر کوِئی اس سے نمٹنےکیلئے کوشش کررہا ہے۔ دو طرفہ سیریز کرانے اور سولہ ملکوں کے درمیان ٹورنامنٹس کرانے کے معاملات میں بہت فرق ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں آئی پی ایل کس انداز میں منعقد ہوتا ہے، یہ بھی دیکھنا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں سولہ ٹیموں کے پروٹوکولز بنانا بڑا چیلنج ہے۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے۔

تازہ ترین