آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ٹی آئی کا باغی اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں باغی اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کی جانب سے شہریارشر اور اسلم ابڑو کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے دونوں نشستوں پر دوبارہ ضمنی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان آج اپویشن بینچوں کے بجائے حکومتی بینچوں پربیٹھے ہیں، سینیٹ انتخابات سے قبل دونوں نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید