اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کورونا اثرات کے باعث رواں عشرے کے دوران بعض ممالک میں اضافی طور پر ایک کروڑ بچیوں کی کم عمری میں شادی کا خدشہ ہے اقتصادی بوجھ کی وجہ سےزیادہ تر متاثرہ خاندان لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں پر مجبور ہو گئے۔کورونا کی وبا کے سبب خاندانوں پر پڑنے والے اقتصادی بوجھ اور بے روزگاری کی وجہ سے بھی زیادہ تر متاثرہ خاندان لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں پر مجبور ہو گئے،کورونا وائرس کی وبا کے باعث سکولوں کی بندش، دوستوں سے الگ ہونے، غربت میں اضافے اور بے روزگاری نے جلتی آگ میں تیل ڈالنے کا کام کیا ہے جس کے سبب برسوں سے جاری نابالغ بچوں کی شادیوں کے رجحان کے خلاف جدوجہد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔