اسلام آباد (نمائندہ جنگ )اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھ کر ان سے اپنے کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ، چیف جسٹس گلزار احمد کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے کیس کی سماعت جلد اور روزانہ کی بنیاد پر کی جائے،28 جنوری کو5 رکنی بینچ نے فروری میں سماعت کا حکم دیا تھا،لیکن اب تک کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ہے، درخواست کو 30 جون 2021 تک زیر التوا رکھا جا رہا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ 30 جون 2021 تک میری ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے اس کے بعد یہ درخواست غیر موثر ہوجائے گی۔