• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا باوقار مقام ہمارااصول ہے ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے منصوبوں کا آغاز کیا ہے،معا و ن خصوصی سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معا و ن خصوصی سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہاہے کہ خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع یقینی بنانے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہیں اورایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے خواتین کی حفاظت اور خوشحالی یقینی ہوجائیگی۔ان خیالات کا اظہار ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ میں خواتین کے عالمی دن کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ضیاء اللہ بنگش نے خواتین کے عالمی دن پر ملک کی باصلاحیت خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ضیاء اللہ بنگش کا کہناتھاکہ خواتین کا باوقار مقام پاکستان تحریک انصاف کا اصول ہے اور ہر شعبے میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دیگر منصوبوں کا آغاز کیا۔پاکستان میں فیصلہ سازی سمیت ہر شعبے میں خواتین کا کردار اور تعداد بڑھنا خوش آئند ہے۔ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو مثالی عزت، احترام، حقوق اور مقام عطا کیا، حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں خواتین کے حقوق اور احترام کا درس دیا ہے۔
تازہ ترین