• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا نازنین زغاری کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری کو فوری اور مستقل طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ برطانیہ میں اپنے خاندان کے ساتھ مل سکے۔

نازنین کو اپریل 2016 میں تہران ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں ان پر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

عدالت نے انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نازنین زغاری کو رہائی کے بعد ایک اور الزام میں عدالت کا سمن جاری کردیا گیا، انہیں 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین