• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتوں کو سیکورٹی گارڈ پر حملے کے باعث عارضی طور پر وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کے پالتو کتے میجر نے سیکورٹی پر مامور گارڈ پر حملہ کیا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا تھا۔

جوبائیڈن کے اعلیٰ نسل کے پالتو کتوں چیمپ اور میجر کو وائٹ ہاؤس سے نکال کر ولمنگٹن ڈیلاور واپس بھیج دیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پالتو کتے بھی وائٹ ہاؤس لائے تھے، ان کتوں کے وائٹ ہاؤس آمد سے قبل ہی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر باقی تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہاؤس میں رکھے تھے۔

ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہو گئی۔

جو بائیڈن نے جرمن شیفرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے۔ چیمپ نامی کتا صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے جبکہ دوسرے کتے کو جو بائیڈن 2018 میں لائے تھے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں سابق صدر باراک اوباما کا بُو نامی کتا ان کے ساتھ رہتا تھا۔ سابق صدر جارج واشنگٹن بش کے دو کتے سپاٹ اور مس بیزلے بھی وائٹ ہاؤس میں رہتے تھے۔

تازہ ترین