• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن کے پالتو کتوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مقبول

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس اپنے ساتھ اپنے پالتو کتے بھی لائیں گے، ان کتوں کے وائٹ ہاؤس آمد سے قبل ہی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے پالتو کتوں ’چیمپ‘ اور ’میجر‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا دیے گئے ہیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں فالوورز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتوں کے سوشل میڈیا پر مشترکہ اکاؤنٹس ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں ’چیمپ‘ اور ’میجر‘ کا مشترکہ طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نام ’فرسٹ ڈاگز یو ایس اے‘ کے نام سے اکاؤنٹ موجود ہے۔

نومنتخب امریکی صدر کے پالتو کتوں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جون 2020 میں بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں صدر کی تبدیلی کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس میں بہت کچھ بدل جاتا ہے، نومنتخب صدر جوبائیڈن کے کتے چیمپ اور میجر اب وائٹ ہاؤس میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر باقی تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہاؤس میں رکھے تھے۔


جو بائیڈن نے جرمن شیفرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے۔ چیمپ نامی کتا صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے جبکہ دوسرے کتے کو جو بائیڈن 2018 میں لائے تھے۔

تازہ ترین