متنازع انٹرویو کے بعد ہیری اورمیگھن کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
شہزادہ ہیری کی مقبولیت 15پوائنٹس جبکہ میگھن مارکل کی مقبولیت تیرہ پوائنٹس گری۔
برطانیہ میں کیے گئے سروے کے مطابق ملکہ کی مقبولیت کا گراف شاہی خاندان کے افراد میں سب سے زیادہ بلند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہیری، میگھن، آرچی کو ہمیشہ چاہا جائے گا۔
انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجوں پر دکھ ہوا، جو مسائل اٹھائے گئے وہ تشویشناک ہیں۔
ادھر ہیری اور میگھن کے متنازع اوپرا انٹرویو پر شہزادہ ولیم نے برطانوی شاہی خاندان کا دفاع کیا ہے۔ اپنے پہلے ردِعمل میں شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان بالکل بھی نسل پرست نہیں ہے۔
شہزادہ ولیم نے کہا کہ اوپرا انٹرویو کے بعد سے اُن کی ہیری سے بات نہیں ہوئی لیکن وہ بات کریں گے۔