• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا حسن علی بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے؟

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کی مبہم ٹوئٹ سے قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ بھی کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔


ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حسن علی نے لکھا کہ ’زندگی میں پہلی مرتبہ کسی چیز کے منفی آنے پر میں بے انتہا خوش ہوں۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام احباب کا شکریہ جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

مداحوں کی جانب سے حسن علی کے اس ٹوئٹ پر کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد کے فواد احمد کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد حسن علی بھی ممکنہ طور پر کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کی رپورٹ اب نیگیٹو آگئی ہے۔

تازہ ترین