میانمار میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
مندالے میں دھرنا دینے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ وسطی ٹاؤن پیائے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
دوسری جانب ینگون میں رات گئے مظاہرین پر بھی پولیس نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کی بحالی کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔