لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے لاہور سے طالبعلم جوڑے کو پرپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانیکی مخالفت کر دی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں علی محمد خان نے کہا کہ جامعہ لاہور میں دو طالبعلوں کے متنازع عمل پہ جامعہ سے نکالنا مسئلہ کا حل نہیں ان کا تعلیمی مستقبل تاریک ہو جائےگا یہ ہمارے ہی بچے ہیں ان کا یہ عمل غیر شرعی تھاسزا ملنی چاہیے تھی لیکن کم،انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تربیت بھی ضروری ہے، جامعات پر بھی سوال ہے کہ کہیں ہماری اسلامی تعلیم و تربیت میں کمی تو نہیں؟