• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کو قتل کردیا، ایک زخمی








کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ذبح کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ ایک زخمی بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واردات کے وقت والدین گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس نے گھر کی ملازمہ کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او نیو سریاب عبدالحئی نے بتایا کہ نیو سریاب کی حدود میں سریاب کسٹم کے قریب غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطاء اللّٰہ کے گھر میں گھس کر اسکے تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین، زین اور اقصیٰ کو قتل جبکہ کشمالہ نامی بچی کو  شدید زخمی کردیا۔


پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت عطاء اللّٰہ اور اسکی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی موقع پر موجود نہیں تھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ  کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں، پولیس نے تفتیش کے لئے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین