• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو اپوزیشن تحریک سے الگ ہوا وہ زیرو ہوجائے گا، امیر مقام کا دعویٰ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کیپٹن (ر) صفد پر انڈا پھینکنے والے کو پکڑنے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ کیپٹن صفدر پر انڈا پھینکنے والے کو پکڑنے پر انعام دوں گا۔

انہوں نے دوران خطاب دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی تحریک سے الگ ہونے والے زیرو ہوجائیں گے، مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ پی ڈی ایم برقرار رہے۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پہلے وزیر اعظم ایک روپے ڈیزل پٹرول مہنگا کرنے پر کانپتے تھے جبکہ پی ٹی آئی کا وزیراعظم کہتا ہے کہ انہیں مہنگائی کا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا ذہنی خانہ خالی ہے، ہم پوچھتے ہیں کہ 22 کروڑ عوام کو کس گناہ کی سزا مل رہی ہے؟

امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو مقروض بنا دیا گیا ہے، عمران نیازی نے قرضہ لیا لیکن کوئی نیا منصوبہ نظر نہیں آیا، پی ٹی آئی کی حکومت کو صوبے میں 8 سال ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کو جائز قرار ددیا ہے ماتحت افسر سے نہیں ڈرتا۔

تازہ ترین