• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامتوں کا عروج (انتظار حسین کے فِکشن میں علامتیں)

مصنّف: ڈاکٹر فرید حسین

صفحات: 200 ، قیمت: 500 روپے

ناشر: فِکشن ہائوس (لاہور، کراچی، حیدرآباد)۔

انتظار حسین کا شمارعہدساز افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ اُن کے لاتعداد افسانوی مجموعے اور کئی ناول منظرِ عام پر آ چُکے ہیں۔ انہوں نے خاکہ نگاری اور کالم نویسی بھی کی، تنقیدی مضامین بھی لکھے،جب کہ ایک متّرجم کی حیثیت سے بھی اُن کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی زیرِ نظر کتاب حال ہی میں منظرِ عام پر آئی ہے، جو چار ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب’’علامت کیا ہے؟‘‘، دوم’’انتظار حسین کے افسانوں میں علامتیں‘‘، سوم ’’انتظار حسین کے نالوں میں علامت نگاری‘‘ اور چہارم ’’انتظار حسین کے افسانوی کرداروں کا تجرباتی مطالعہ‘‘ ہے۔

کتاب کا دیباچہ مصنّف نے خود لکھا ہے اور پیش لفظ منیر فیاض نے تحریر کیا ہے۔ انتظار حسین واحد افسانہ نگار ہیں، جنہوں نے علامتوں کو حُسن دیا۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں علامتوں کا سہارا لے کر ایسی ایسی باتیں کہی ہیں، جو ہما شُما کے بس کی بات نہیں۔بہرحال، صاحبِ کتاب ایک بڑے تخلیق کار ہیں، جن کے بیانیے مکمل علامتی نظام کے حامل ہیں۔ یہ کتاب انتظار حسین کے فکر و فن میں اُردو ادب کے قارئین کے لیے کسی سوغات سے کم نہیں۔

تازہ ترین