• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کم ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تین سو پچاس روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے قیمت 300 روپے کم ہوکر 91 ہزار 607 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 730 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین