• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے یاسمین راشد کو شیلڈ پیش

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ناقابل تعریف خدمات سرانجام دینے پر عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو شیلڈ پیش کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ نے یاسمین راشد کو شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عالمی سطح پر یاسمین راشد کی خدمات کا اعتراف باعث فخر ہے۔

کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے مثال خدمات انجام دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہترین کام کیا اور ہزاروں زندگیاں بچائیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایوارڈ دینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عالمی ادارہ برائے صحت کی شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین