• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کے عزم کو دنیا نے سراہا، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کو دنیا میں سراہا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی جیسے اہم اقدامات نے عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک چیلنج ہے، پاکستان اس لڑائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مباحثے کی تشکیل کے لیے تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ سال ملٹی بلین ڈالر گرین کلائمیٹ فنڈ کی مشترکہ صدارت بھی کی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس میں روس اور چین کے صدور کو مدعو کرلیا، مہلک گیسوں کا اخراج کم کرنے اور گلوبل وارمنگ قابو میں رکھنے پر غور ہوگا۔

تازہ ترین