• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی والدہ نے بیٹے کو جسم پر نیا ٹیٹو بنوانے پر ڈانٹ دیا۔

جسٹن بیبر نے اپنی گردن پر ٹیٹو بنواتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو تو بہت پسند آئی لیکن انکی والدہ کو اچھی نہیں لگی۔

جسٹن بیبر کے اکاؤنٹ پر انکی تعریفوں کا سلسلہ جاری تھا اسی دوران سب کے سامنے ان کی والدہ نے اپنی مخالفت اور غصے کا اظہار کردیا۔


جسٹن بیبر کی والدہ نے بیٹے کی تصویر پر لکھا کہ کیا پہلے والے کافی نہیں ہیں؟۔ انہوں نے اپنے تاثرات بتانے کے لئے مایوسی کے چہرے والا ایموجی بھی استعمال کیا۔

جسٹن بیبر کی تصویر پر ایک مداح نے لکھا کہ آپ نے اپنی اہلیہ سے گردن پر مزید ٹیٹو نہ بنوانے کا وعدہ کیا تھا تو پھر اب کیوں؟۔

تازہ ترین