• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر ایکشن


پنجاب میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر صوبائی حکومت ایکشن میں آگئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں کے دوران 410 مقدمات درج کرلیے گئے۔

پنجاب بھر میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کردیں۔

لاہور میں درج کیے گئے 410 میں مقدمات میں سے 216 کی وجہ ماسک نہ پہننا ہے۔


صوبائی حکومت نے فیصل آباد اور راجن پور میں ماسک نہ پہننے پر 140 افرد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

پنجاب حکومت نے کمالیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25 دکانیں سیل کردیں جبکہ ماسک نہ پہننے والوں پر 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ادھر بہاولپور میں ریسٹورنٹس، میڈیکل اسٹور سمیت 26 دکانیں اور بزنس پوائنٹس سیل کیے گئے جبکہ 25 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

تازہ ترین