• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 اور 4 میں عالیار بے کا کردار ادا کرنے والے جیم اوچان نئے پروجیکٹ کی شُوٹنگ کے دوران حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اپنے نئے پروجیکٹ کی شُوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان کے ساتھ اچانک حادثہ پیش آیا۔


حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کیے جانے پر پتہ چلا کہ اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکار کی جلد صحتیابی کے پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین