• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پریڈ، ’ارطغرل غازی‘ کو شاندار خراج عقیدت پیش

یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل غازی‘ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پریڈ میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے گانے کی دھن بجا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈ میں ہوئی جہاں دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔


وفاقی دارالحکومت میں خراب موسم کی باعث 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کو ملتوی کرکے 25 مارچ کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔

تازہ ترین