• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے این اے 249 سے امیدوار مفتاح اسماعیل کی اہلیت کے خلاف حسنین چوہان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر سماعت کیس پر کسی کو نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا، درخواست گزار اپنے الزامات کے مطابق کوئی ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔

جمعہ کو جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار حسنین علی چوہان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ 

درخواست گزار حسنین علی چوہان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے پاس بیش قیمت گاڑیاں ہیں حلف نامے میں مفتاح اسماعیل نے گاڑی اور سرمایے کا ذکر تک نہیں کیا۔ الیکشن ٹربیونل نے آبزوریشن میں کہا کہ نااہلیت کا معاملہ مختلف ہوتا ہے۔

درخواست گزار بتائیں کہ مفتاح اسماعیل کیا بینک کرپٹ ہیں؟ کیا انہیں کسی کیس میں سزا ہوئی؟ حسنین علی چوہان نے دلائل دیئے مفتاح اسماعیل نے اہلیہ کو ساڑھے 3 کروڑ روپے کا گفٹ دیا۔ مفتاح اسماعیل نے ایک کروڑ کا تحفہ ظاہر کیا مگر ساڑھے 3 کروڑ چھپا دیئے۔ 

الیکشن ٹریبونل نے استفسار کیا کیا ایف بی آر نے مفتاح اسماعیل کو کوئی نوٹس دیا؟ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے الیکشن سے قبل ٹربیونل ان معاملات کو نہیں جانچ سکتی۔ اگر ریفرنس چل رہا ہے تو الیکشن سے کیسے روک سکتے ہیں؟ 

درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ آر او نے کاغذات کا جائزہ لینے کے بجائے صرف لفظ لکھا "منظور"۔ حسنین علی چوہان کے دلائل مکمل کرلیئے۔ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے استفسار کیا بتائیں، کیا آپ کے موکل نے حقائق چھپائے؟ 

مفتاح اسماعیل کے وکیل نے دلائل دیئے کہ میرے موکل نے حلف نامے میں کوئی حقائق نہیں چھپائے۔ حسنین علی چوہان کے دلائل مفروضے پر قائم ہیں۔کیا کسی گاڑی کے دستاویزات ہیں میرے موکل کے نام؟ میرے موکل کیخلاف الزامات مفروضے پر لگائے گئے۔ 

میرے موکل اور ان کی اہلیہ نے تمام اثاثے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔ کیا میرے موکل کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن میں کوئی تضاد ہے؟ 6۔8 ملین کی جیولری حلف نامے میں شامل ہے۔ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے کیا آپ کے موکل کے نام کوئی گاڑی نہیں؟ 

مفتاح اسماعیل کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ میرے موکل کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔ الیکشن ٹریبونل مے استفسار کیا، کیا آپ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں؟ مفتاح اسماعیل کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ میرا موکل کسی اور کی گاڑی استمعال کر لیتا ہے۔ 

میرے موکل کی مالی حیثیت اتنی نہیں کہ اپنی گاڑی رکھے۔ اگر کوئی گاڑی ہے تو ریکارڈ پیش کردیں۔ میرے موکل نے کوئی بینک لون نہیں لیا۔ درخواست گزار ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکے۔ الیکشن ٹربیونل نے مفتاح اسماعیل کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔

ادھر سندھ ہائیکورٹ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔قادرخان مندوخیل کے خلاف محسن عباس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت لاء آفیسر الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اسکروٹنی کے وقت پیش نہیں ہوئے اور آر او نے محسن عباس کے اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا۔

تازہ ترین