• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایتکاروں نے مجھ سے ’فائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی، سابقہ بھارتی اداکارہ

سابق بھارتی اداکارہ سومی علی جہاں یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ بالی ووڈ میں وہ فٹ نہیں ہوسکیں تھی، وہیں اب انھوں نے بالی ووڈ میں اپنے چھوٹے سے کیریئر کے دوران ہراسانی کا بھی انکشاف کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ کچھ ہدایتکاروں نے ’میرا فائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی تھی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی چاہت میں بھارتی شوبز اندسٹری کا رخ کرنے والی سومی پہلے بھی اپنے متعلق کئی انکشاف کرچکی ہیں۔ 

وہ اپنے انٹرویو کے دوران ایک مرتبہ یہ بھی بتاچکی ہیں کہ وہ سلمان خان سے ملنے اور ان سے شادی کرنے کے لیے بھارت آئیں تھیں۔ 

ایک مرتبہ پاکستانی نژاد اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں نوجوانی کی عمر میں ریپ کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

تاہم اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اب سومی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے کچھ ہدایتکاروں نے ان کا فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کی۔ 

سومی کا کہنا تھا کہ ان کے ہدایتکاروں کے ساتھ تعلق کافی نامناسب رہے اور یہ ان کے لیے بالی ووڈ میں بہت ہی بھیانک وقت تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا اب دوبارہ فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ وہ خود کو اس میں فٹ نہیں سمجھتیں۔  

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی پاکستان میں ہی پیدا ہوئیں، اس کے بعد ان کے اہلِ خانہ نے امریکا میں سکونت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین