• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کسی کے ماتحت نہیں کہ یہ شوکاز نوٹس دینے کی بات کر رہے ہیں، نیئر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہت باتیں ہیں لیکن خاموش ہیں، ہم کسی کے ماتحت نہیں کہ یہ شوکازنوٹس دینے کی بات کر رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کا جنازہ نکلے۔

نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو رخصت کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، آج مہنگائی زوروں پر ہے، غریب آدمی پس رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو جماعتیں فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہیں، پیپلز پارٹی کسی کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دے گی۔

نیئر بخاری  نے کہا کہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ڈھیل پر، ڈیل وہ کرتے ہیں جو 2019 میں ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا کیونکہ ہماری اکثریت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے اصولوں پر چلتے ہوئے عوام کی رہنمائی جاری ہے، بھٹو شہید نے ملک چھوڑنے کی بجائے عوام کے لیے جان قربان کرنے کو ترجیح دی۔

تازہ ترین