• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود اور عدنان شاہ ٹیپو نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین لگوانے والی شوبز شخصیات کی فہرست میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز معروف گلوکار بلال مقصود اور اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔

کراچی کے آرٹس کونسل میں دونوں شخصیات نے چین کی کمپنی کی ویکسین لگوائی۔ اس دوران وہ مطمئن دکھائی دیئے۔

اس سے قبل پاکستان کی کئی سینئر شوبز شخصیات کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگواچکی ہیں، ساتھ ہی دنیا بھر میں بھی مشہور ٹی وی شخصیات ویکسین لگوا رہی ہیں اور عام شہریوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ موقع ملتے ہی ویکسین لگوائی جائے۔

تازہ ترین