• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا زینب کیس میں لواحقین کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا چیچی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب بی بی کیس میں لواحقین کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے مطالبہ کیا ہے، بار کے صدر رضوان اختر اعوان اور جنرل سیکرٹری عمران یوسف خان نیازی نے پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زینب پاکستان کی بیٹی تھی ہم اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اس موقع پر زینب کی والدہ نے کہا کہ مرکزی ملزم کی بیوی اس گھناؤنے کھیل میں برابر کی شریک ہے ان ظالموں کو سرے عام پھانسی دی جائے، ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کریں۔
تازہ ترین