آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

معذور لڑکی کی ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو وائرل


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کو کسی پروفیشنل ویٹ لفٹر کی طرح وزن اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معذور لڑکی ایک جم میں موجود ہے اور ایک ٹانگ نا ہونے کے باوجود وہ وزن اٹھانے کے ساتھ اپنا توازن بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار لائیک کیا جا چکا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے لڑکی کو ہمت پر داد بھی دی جا رہی ہے۔