• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی اور پی پی نے حکومت سے تعاون لیا، عبدالغفور حیدری


جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سے تعاون لیا۔ 

اے این پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر لگائے گئے الزامات پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ 

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اے این پی نے الزام لگایا ہے کہ فضل الرحمان نے صحیح قیادت نہیں لگائی۔

انھوں نے اے این پی اور پیپلز پارٹی پر الزام لگادیا کہ ان دونوں جماعتوں نے مل کر پی ٹی آئی حکومت  سے تعاون حاصل کیا تھا۔ 

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے جس طرح کا کردار ادا کیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اے این پی سے پوچھا تھا کہ ایسا کیوں کیا؟ اے این پی نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا یہ اقدام یاری دوستی کی وجہ سے تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ دوستی اپنی جگہ ہوتی ہے لیکن اصول اپنی جگہ پر ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمٰن پر الزام عائد کردیا۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اے این پی کا مولانا فضل الرحمان پر الزام لگانا مناسب نہیں تھا۔

تازہ ترین