• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقت میں اسرائیل اور امریکا خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: عباس عراقچی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حقیقت میں اسرائیل اور امریکا خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے آگ سے محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا شرمناک بیان امریکی اور اسرائیلی عزائم ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت مشکل میں ہے، فوجی مداخلت ان کی آخری اُمید ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے مختلف شہروں میں احتجاج ہو رہے ہیں، ایرانی حکومت کے 47 برس اور ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر، کیا یہ اتفاق نہیں؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید