• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018ء کے بعد ووٹرز کی تعداد میں ڈیڑھ کروڑ کا اضافہ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) 2018 کے انتخابات کے بعد ملک میں ڈیڑ ھ کروڑ ووٹرز کا اضافہ ہو گیاہے ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رائے دہند گان کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ، ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار ہو گئی ، 2018 کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ تھی جبکہ 2013 کے انتخابات میں رائے دہند گان کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ تھی ، اس طرح ہر 5 سال بعد ووٹرز کی مجموعی تعداد میں 20سے 22 فیصد اضافہ ہو رہا ہے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں مجموعی طور پر مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، خواتین کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 ہے،قانون کے مطابق انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے تک ووٹرز لسٹ میں نام شامل کر ائے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین