• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: جمعہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں جمعہ اور اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، اس حوالے سے آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔ 

مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ ان دنوں میں میڈیکل اسٹورز اور لازمی سروسز کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

محکمہ سندھ کے مطابق بیکری، پھلوں، سبزی اور گوشت کی دکانیں صبح 6 سے رات 8 تک کھلی رہیں گی۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ فیلڈ میں تمام افسران کو وضاحتی مراسلے پر عملدآمد کروانے کا پابند بنائیں۔

مراسلے کے مطابق سیف ڈیز میں ریلیف میں مصروف سماجی تنظیموں کے دفاتر کھولے جاسکیں گے۔

تازہ ترین