• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاسیکل گائیک استاد مبارک علی خان انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ کلاسیکل گائیک استاد مبارک علی خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ دنوں سے علیل اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

استاد مبارک علی خان 1937ء میں جالندھر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق موسیقی میں کسی معروف گھرانے سے نہیں تھا مگر اپنے خاندان میں جاری موسیقی کی روایت کو ایک گھرانے کی سطح پرضرور لے آئے تھے۔

مرحوم نے 1992ء میں آل پاکستان موسیقی کانفرنس سے کلاسیکل گائیکی کے ذریعے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا تھا۔ وہ پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں شامل تھے۔

استاد مبارک علی کو 2007ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیاتھا۔

مرحوم استادمبارک علی خان کی نمازجنازہ آج صبح 11 بجےشاہدرہ ٹاؤن میں ادا کی جائےگی۔

تازہ ترین