• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم موقع پر پہنچ کر کھانے کے نمونے لے گی۔

ترجمان نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسپتال سے بچوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں، تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے چچا کی مدعیت میں دکان دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ٹیم تشکیل دے کر دکان دار کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مناواں میں 2 بچے مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سال کی مریم اور 9 سال کا رافع شامل ہے۔

جاں بحق بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے باغبانپورہ بازار سے نوڈلز کے 2 پیکٹ خریدے تھے، گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں کی حالت غیر ہو گئی تھی۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ 11 سال کی بچی گھر میں اور 9 سال کا بچہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کے والدین نے مقدمے سے انکار کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید