بہاولپور کی تحصیل خیر پور کی تحصیل غریب آباد میں کھیل کے دوران جھگڑے میں 11 سالہ بچے نے اپنے ہم عمر بچے کو گولی مار کر اس کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق کھیل کے دوران دونوں بچوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا کہ بچے سہیل نے مشتعل ہو کر شلوار میں چھپایا ہوا پستول نکال کر اپنے ہم عمر دوسرے بچے بلال پر فائرنگ کر دی۔
گولی لگنے سے بلال شدید زخمی ہو گیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
اہلِ علاقہ نے فائرنگ کرنے والے بچے کو پستول سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
مقتول بچہ بلال قریبی مدرسے میں حفظ کر رہا تھا، جو مدرسے سے آ کر کھیل رہا تھا کہ اس واقعے کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کمسن بچے کے ہاتھوں قتل پر فائرنگ کرنے والے بچے کے والدین کو واقعے کی ذمے داری قبول کرنی پڑے گی۔